پشاور میں اے ٹی ایم مشین کے اندر پھنسے شخص کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا
پشاور: چارسدہ روڈ پر عرفان ہسپتال کے قریب بینک کی اے ٹی ایم مشین میں رقم نکلوانے والے حصے کا دروازہ اچانک لاک ہونے سے حنین نامی شخص اندر پھنس گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے حنین کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ریسکیو کارروائی کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Tags:
Rescue 1122 safely extracted a person who had become trapped inside an ATM in Peshawar.
Categories:
Latest News

