پشاور سے لاہور کے درمیان ساؤتھ ایئر کی پہلی پرواز پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی کا استقبال

South Air's first flight between Peshawar and Lahore has arrived; Governor Faisal Karim Kundi was there to welcome it.

پشاور سے لاہور کے درمیان ساؤتھ ایئر کی پہلی پرواز پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی کا استقبال

لاہور: پشاور سے لاہور کے درمیان ساؤتھ ایئر کی پہلی براہِ راست پرواز لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی، جس کے ذریعے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی لاہور پہنچے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایئرپورٹ پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پرواز کے آغاز میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک پرواز نہیں بلکہ دو صوبوں کے درمیان تعلقات اور روابط کے نئے سفر کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں صوبوں کے درمیان ماضی کی تلخیوں کو ختم کرنے آئے ہیں۔ اس فضائی سروس سے پشاور اور لاہور کے درمیان محبت بڑھے گی اور عوامی و کاروباری روابط کو فروغ ملے گا۔

گورنر نے کہا کہ پنجاب کے مثبت تجربات خیبر پختونخوا میں بھی متعارف کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کا امین ہے اور اس صوبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مریم اورنگزیب سمیت پنجاب کی قیادت کو پشاور آنے کی دعوت دینے کا بھی اعلان کیا۔


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور