ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرونِ ملک سے پاکستان پہنچ گئیں۔
ویب ڈیسک: ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے تمام مشینیں اگلے ہفتے سے فعال ہو جائیں گیں۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے مشینیں منگوائی گئی ہیں اس وقت 10 ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیسک ٹاپ مشینیں فعال ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کیسپٹی دوگنی ہوجائے گی۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے پاسپورٹ کے اجرا کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہورہی ہیں جبکہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ ہو رہی ہے۔
via Geo News
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…