Categories: Latest News

پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 327 دن مکمل، تجارت میں تقریباً 2.5 ارب ڈالر کا نقصان

پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 327 دن مکمل، تجارت میں تقریباً 2.5 ارب ڈالر کا نقصان

پاک افغان بارڈر طورخم کی بندش کو 327 دن گزر گئے، جس کے باعث افغانستان کے ساتھ تجارت میں تقریباً 2.5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے لاکھوں افراد متاثر اور چھوٹی صنعتوں سے وابستہ ہزاروں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

تاجروں کے مطابق افغانستان کے ساتھ تمام بارڈرز کی بندش سے برآمدات کی مد میں 1.644 ارب ڈالر جبکہ درآمدات کی مد میں 817 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ بارڈر کی بندش کے باعث چھوٹے بڑے ٹرانسپورٹ کاروبار، ہوٹل اور بازار بھی بند ہو چکے ہیں، جس سے ہزاروں افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بارڈر کی بندش سے خیبر پختونخوا کو سیس ٹیکس کی مد میں 7.27 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ راہداری تجارت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ بارڈر کی بندش کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی، تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارڈر کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے اور تجارت کو سیاست سے الگ رکھا جائے

تاجر رہنماؤں نے بتایا کہ بارڈر کی بندش کے معاملے پر اسلام آباد میں وزیر داخلہ کے ساتھ ایک اجلاس ہوا تھا، جس میں بلوچستان چیمبر آف کامرس اور سرحد چیمبر کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ خیبر پختونخوا میں بیٹھ کر اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، تاہم تاحال یہ اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔

خیبر چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی یوسف آفریدی نے خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گزشتہ 5 سال کے حسابات کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کا مرکزی دفتر ضلع خیبر میں فعال کیا جائے اور بعض غیر مقامی افراد کی مبینہ مداخلت ختم کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار خیبر چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی یوسف آفریدی، نائب صدر واجد علی شینواری، حضرت علی بہلول، حاجی عابد اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

5 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago