Categories: Latest News

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے  اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی عائد

پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی…

11 hours ago

لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں اور شام کی ویڈیوز کو خیبرپختونخوا سے منسوب کیا جا رہا ہے، وزارت اطلاعات نے ثبوت پیش کردیے

لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں اور شام کی ویڈیوز کو خیبرپختونخوا سے منسوب کیا جا رہا ہے،…

11 hours ago

خیبر پختونخوا میں بیشتر کاروباری مراکز اور دفاتر کھل گئے، تعلیمی ادارے اور بی آر ٹی سروس تاحال بند

خیبر پختونخوا میں بیشتر کاروباری مراکز اور دفاتر کھل گئے، تعلیمی ادارے اور بی آر…

21 hours ago

ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق: ذرائع

ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر…

2 days ago

پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد

پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد…

2 days ago

پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے نقصان کا دعویٰ

پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے…

3 days ago