Most business centers and offices have reopened in Khyber Pakhtunkhwa, but educational institutions and BRT services remain closed.
پشاور: خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے، شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ بیشتر کاروباری مراکز اور دفاتر کھل گئے۔
بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، رام پورہ بازار، اشرف روڈ، پشاور صدر، پیپلز منڈی بازار اور یونیورسٹی روڈ پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ رنگ روڈ، سرکلر روڈ اور دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، تاہم خیبر روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے۔
پشاور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال ہوگئی ہے، تاہم تعلیمی ادارے، اسکول، کالجز اور جامعات آج بھی بند ہیں جبکہ بی آر ٹی سروس مسلسل دوسرے روز بھی معطل ہے۔
پشاور میں آج ہونے والے میٹرک کے ضمنی امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے کرکٹ ٹرائلز اور پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ اسکول ٹورنامنٹ بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی…
لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں اور شام کی ویڈیوز کو خیبرپختونخوا سے منسوب کیا جا رہا ہے،…
ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر…
پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد…
پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے…
کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی تیاریاں، پہلے 12 اضلاع میں ایمرجنسی…