Categories: Latest News

لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں اور شام کی ویڈیوز کو خیبرپختونخوا سے منسوب کیا جا رہا ہے، وزارت اطلاعات نے ثبوت پیش کردیے

لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں اور شام کی ویڈیوز کو خیبرپختونخوا سے منسوب کیا جا رہا ہے، وزارت اطلاعات نے ثبوت پیش کردیے

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے خیبرپختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر  چلنے والی گمراہ کن ویڈیوز  کیخلاف ثبوت پیش کردیے۔

وزارت اطلاعات  کے مطابق خیبرپختونخوا میں بے امنی سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے پھیلائے جا رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں اور شام کی ویڈیوز کو غلط کیپشنز  کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق غلط ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے افراتفری کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے،  افغان اور بھارتی اکاؤنٹس بھی گمراہ کن بیانیے کو ہوا دے رہے ہیں۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ یہ سرگرمیاں منظم اور غیر ملکی سرپرستی میں پروپیگنڈے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر گمراہ کن ویڈیوز زیر گردش رہیں تاہم وزارتِ اطلاعات و نشریات نے آج ان جھوٹی ویڈیوز کیخلاف ثبوت پیش کردیے۔

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اورگورنر راج کو عدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں چیلنج کرنا ہماراحق ہے، ایک دن کے اندر عدالت سے رجوع کریں گے، کےپی میں اب تک ہمارے سیکڑوں ورکرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی عائد

پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی…

10 hours ago

خیبر پختونخوا میں بیشتر کاروباری مراکز اور دفاتر کھل گئے، تعلیمی ادارے اور بی آر ٹی سروس تاحال بند

خیبر پختونخوا میں بیشتر کاروباری مراکز اور دفاتر کھل گئے، تعلیمی ادارے اور بی آر…

20 hours ago

ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق: ذرائع

ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر…

2 days ago

پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد

پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد…

2 days ago

پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے نقصان کا دعویٰ

پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے…

3 days ago

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی تیاریاں، پہلے 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی تیاریاں، پہلے 12 اضلاع میں ایمرجنسی…

3 days ago