Categories: Latest News

پشتو فلم انڈسٹری کا ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کا اعلان

جنگ نیوز 12 جون ، 2023 پشاور ( وقائع نگار ) پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ کے باوجود ارشد سینما کو سیل کرکے ورائٹی سٹیج شو کو بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور سیدہ زینٹ نقوی نے خواتین و مرد فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا کرتے ہوئے دھکے دیئے اور سینما کے دروازے توڑے ا گر یہی حالت رہی تو اس ملک میں کون کاروبار کرنے آئیگا ایک طرف حکومت سینما انڈسٹری کیلئے بجٹ میں اربوں روپے مختص کررہی ہے اور وسری طرف اسسٹنٹ کمشنر فنکاروں کی بے عزتی کر رہی ہے خیبر پختونخوا حکومت سمیت وفاقی حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں اسکے باوجود سینما انڈسٹری اور اس سے وابستہ ہنرمندوں کے ساتھ نارواسلوک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اگر فوری طورپر ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو سینما سمیت فلم انڈسٹری کے اداکار حکومت کیخلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔انہوں نے گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ‘راولپنڈی اورکراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زبو ں حالی کی وجہ سے سینما گھروں میں مجبور ی کی حالت میں ورائٹی شوز منعقدہورے ہیں جس کیلئے باقاعدہ طورپر ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی جاتی ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینٹ نقوی نے گزشتہ روز مجھ سمیت خواتین دیگر مرد فنکار وں کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا کرتے ہوئے گالم گلوچ کی اور ہماری بے عزتی کرتے ہوئے دروازے تو ڑ ے ۔آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے جلد فلم انڈسٹری اور اس سے وابستہ فنکاروں کا اجلاس بلایا جائیگا ۔موجودہ ضلعی انتظامیہ سینما او رفنکار دشمنی پر اترآئی ہے انکے خلاف احتجاج کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ نگران وزیر اعلیـ اعظم خان اور گورنر حاجی غلام علی سے مطالبہ کیا کہ ویسے بھی خیبر پختونخوا میں کاروبار تباہ ہے اور رہی سہی کسر سینما انڈسٹری کے ساتھ ناروا سلوک نے پوری کردی ہے اگر ہماری داد رسی نہیں کی گئی تو اپنا کاروبار پنجاب منتقل کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

14 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago