Patience was lost in Khyber Pakhtunkhwa during Ramadan, killings and clashes increased
پشاورلائیو: رمضان المبارک، جو صبر و برداشت کا مہینہ سمجھا جاتا ہے، اس کے پہلے عشرے میں خیبر پختونخوا میں لڑائی جھگڑوں، قتل و غارت اور فائرنگ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
معمولی تنازعات پر قتل و زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں نے صبر کا دامن چھوڑ دیا ہے، اور افطاری سے پہلے اور بعد میں لڑائی جھگڑوں کے متعدد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
پشاور کے علاقے افغان کالونی میں انڈوں کے تنازع پر ایک نوجوان قتل جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ہونے والے تنازع میں ایک شخص فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
مردان میں فائرنگ کے واقعے میں تین بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی ہوا۔
سیاسی اختلافات شدت اختیار کر گئے، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑوں میں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث دوست اور رشتہ دار بھی ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں۔
گھریلو جھگڑوں کے نتیجے میں کم سن بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شدید متاثر ہو چکا ہے، اور اب معمولی تنازعات پر قتل و غارت اور لڑائی جھگڑوں میں اضافہ ایک سنگین سماجی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برداشت اور صبر کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے معاشرتی اور حکومتی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں امن و آشتی کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…