Categories: Latest News

پشاور، 3 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا

ویب ڈیسک : ناقص اور غیر معیاری گوشت کی سپلائی روکنے کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
اس دوران شہر بھر کو سپلائی کی جانیوالی غیر معیاری اور مضر صحت گوشت برآمد کر کے 4 قصائیوں کو گرفتار کر لیا گیا.
یاد رہے کہ 3 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا اور اس سلسلے میں‌گرفتار شدگان کیخلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔ ناقص اور غیر معیاری گوشت کے خلاف شہریوں نے کھلی کچہری میں شکایات کے انبار لگا دیئَے۔
سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ کو کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے شکایت کی تھی کہ پنجاب سے مضر صحت گوشت اور مرغیوں کے پنجروں کو پشاور لا کر مختلف ڈیلرز پر بیچا جاتا ہے جس سے قیمہ تیار کئے جانے کا کاروبار کیا جاتا ہے۔
عوام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس غیر صحت مند قیمہ کو بعد ازاں کباب اور سیخ کباب وغیرہ کی صورت میں شادی ہالوں کو سپلائی کیا جاتا ہے جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
اس حوالے سے راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں ٹیم نے گھنٹہ گھر، سبزی منڈی میں کارروائی کی جہاں پنجاب سے لائی جانیوالی 3 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا جبکہ اس دوران 4 قصائیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

via Mashriq Tv

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago