Categories: Latest News

پشاور: فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاررروائیاں، 8 ہزار کلو خراب قیمہ و کوفتے برآمد

پشاور: فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاررروائیاں، 8 ہزار کلو خراب قیمہ و کوفتے برآمد

پشاور ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران غیر معیاری، ملاوٹ شدہ اور مضرِ صحت خوراک کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں ناقص اور مضرِ صحت خوراک برآمد کرکے ضبط کی گئی جبکہ متعدد کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک قیمہ پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے تقریباً 8 ہزار کلو گرام خراب اور غیر معیاری قیمہ و کوفتے برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا، جبکہ ولی انٹرچینج پر ناکہ بندی کے دوران ایک بس سے 5 ہزار کلو گرام دل اور کلیجی بھی برآمد کی گئی۔ اسی طرح ایک کارخانے پر چھاپے کے دوران 70 کارٹن زائد المیعاد انسٹنٹ ڈرنک پاؤڈر، 30 کارٹن مس لیبل مصنوعات، تقریباً 100 کلو گرام زیرے کا چھلکا اور ملاوٹ میں استعمال ہونے والے مختلف کلرز اور سپلیمنٹس بھی قبضے میں لے لیے گئے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تمام سامان بحقِ سرکار ضبط کرتے ہوئے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات میں بتایا گیا کہ دوسری جانب مانسہرہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران 45 کلو خراب دہی اور 60 کلو غیر معیاری گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا جبکہ ذمہ داران کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago