پشاور ( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سے ٹک ٹاک پردوستی کے بعد پانچ بچوں کی ماں کا راولپنڈی کے رہائشی شادی شدہ شخص سے ساتھ بھاگنے کا انکشاف ہواہے ۔تھانہ پہاڑ ی پورہ کے رہائشی کامران نے پولیس کو بتایا کہ 11مئی کو وہ ہوٹل پر کام کرنے کے لئے گیا تھا شا م کو گھر آیا تو اس کے بچے موجو د تھے جبکہ ا س کی اہلیہ گھر میں نہیں تھی ا س نے بیوی کو سسرال میں بھی تلاش کیا تاہم اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا بعد میں اسے معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ راولپنڈی کے رہائشی وقار احمد کے ساتھ بھاگ گئی ہے جو اپنے ساتھ گھر سے تین لاکھ روپے بھی لے گئی تھی ٗمدعی کی شادی پندر ہ سال قبل ہوئی تھی اور اس کے پانچ بچے ہیں ٗپولیس کا کہناہے کہ انہوں نے خاتون کا سراغ لگا لیا ہے دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا کہ خاتون کی وقار احمد کے ساتھ ٹک ٹاک پر دوستی قائم ہوئی تھی اور دونوں ٹک ٹاکر تھے۔
via Jang News
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…