Khyber Pakhtunkhwa: Health fitness certificate made mandatory for sacrificial animals from other provinces
ویب ڈیسک (ڈان نیوز): حکومت خیبر پختونخوا نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے دوسرے صوبوں سے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کے لیے ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے بغیر ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ دوسرے صوبوں سے جانور لانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔
قبل ازیں خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ لائیو اسٹاک نے 7 اضلاع میں دفعہ 144 لگانے کی سفارش کی تھی۔
محکمہ لائیو اسٹاک نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان)، کرک، لکی مروت، نوشہرہ، کوہاٹ، صوابی اور ہری پور کے کمشنرز کو خطوط ارسال کردیے تھے۔
خط کے مطابق بغیر ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے شہر میں جانوروں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے، صوبے میں تمام انٹری پوائنٹس پر مؤثر مانیٹرنگ کی جائے۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…