Peshawar: Afghan terrorist arrested in intelligence-based operation
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایک افغان دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پشاور میں ایڈیشنل آئی جی پولیس عباس احسن اور سیکریٹری اطلاعات ایریا ڈویلپمنٹ سیکٹر محمود جان نے پریس کانفرنس کے دوران افغان دہشت گرد کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ اس جنگ میں ہمارے صوبے، قوم اور پشتونوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ہم نے دہشت گردی کا سینہ تان کر مقابلہ کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔
ان کے بقول اس دہشت گردی میں سرحد پار افغان سرزمین استعمال ہوتی آ رہی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل آئی جی پولیس نے بتایا، ‘ہمیں ایک بریک تھرو ملا ہے اور سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک ’دہشت گرد خارجی‘ حکمت اللہ عرف حمزہ ولد نور محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔’
انہوں نے بتایا کہ یہ دہشت گرد تیراک وادی سے ہوتا ہوا آیا تھا جہاں پشاور کے قریب سے اسے گرفتار کیا گیا۔
پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں…
پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ، ٹیکسیوں کے استعمال کا انکشاف ویب ڈیسک:…
پشاور سے لاہور کے درمیان ساؤتھ ایئر کی پہلی پرواز پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم…
پشاور میں اے ٹی ایم مشین کے اندر پھنسے شخص کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت…
خیبر میں پُراسرار طور پر ایک ہی خاندان کے 5 کمسن بچے جاں بحق، دو…
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…