پشاور: پولیس نےدہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق شبقدر پولیس اور حساس اداروں نے پشاور میں بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ہیند گرینڈ اور ماٹر گولے برآمد ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ 10 کلو بارود، 93فٹ پرائما کارڈ، 2 عدد آر پی جی7 گولے، 6 فٹ سیفٹی فیوز، 3عدد ڈیٹونیٹر، 3 عدد ریسیور اور 3عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق صوبے کےمختلف اضلاع اور کالعدم تنظیم سے ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد چارسدہ میں تخریب کاری کے کارروائیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی سی ٹی ڈی کی کارروائیوں کے دوران مختلف شہروں سے 7 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے تھے۔
کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت مختلف شہروں سے 7 دہشت گرد گرفتار کیے گئے تھے۔
حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے جن کی شناخت ٹی ٹی پی احمد اللہ ، اسامہ ، نذیر ، حماد ، عبدالرحمان ، امان اللہ کے نام سے ہوئی۔
حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ گرفتار دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، بارودی مواد ، اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تاہم دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران رواں ہفتے 423 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔
via: Bol News
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…