Categories: Latest News

پشاور، ناجائز منافع خوروں کی من مانی،مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

شعیب جمیل – کسوٹی ڈیجیٹل : صوبائی دارلحکومت پشاور میں رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔رمضان المبارک سے قبل ملکی تاریخ کی بلند ترین مہنگائی کے طوفان سے شہری بلبلا اٹھے ۔ قوت خرید جواب دے گئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ملکی تاریخ کے بلندترین سطح پر پہنچی ، تباہ کن مہنگائی کے باعث ہر رمضان میں افطاری آئٹم پانچ پانچ کلو خریدنے والے شہری ایک ایک کلو آئٹم خریدنے والے ایک ایک پائو پر آ گئے ۔ سبزیوں ، پھل قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں سرکاری نرخنامے ہوا میں اڑا دیئے گئے۔ رمضان المبارک آتے ہی گرانفروشوں کی من مانیاں بھی عروج پر پہنچ گئیں۔ رمضان المبارک کی آمدکے ساتھ ہی گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوری کا سیلاب آ گیا ہے پشاور میں گرانفروشوں نے سرکاری نرخنامہ کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا سبزیوں ، پھلوں ، گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ۔ رمضان المبارک میں کثرت سے استعمال ہونے والے خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں رات و رات اضافہ کر دیا گیا رمضان کی خریداری کے لئے بازاروں کا رخ کرنے والی عوام مہنگائی کی دہائی دیتے نظر آ رہے سرخ پیاز ساڑھے چار سو روپے فی کلو جبکہ سفیدپیاز 300روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ۔ کیلے 250روپے فی درجن تک پہنچ گئے ہیں سرخ پیاز کی قلت پشاور میں پیدا ہو گئی ہے.

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago