Peshawar high court
رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایک درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں نیشنل فوڈ سکیورٹی, سیکرٹری منسٹری آف فوڈ, چیف سیکرٹری اور کمشنر پشاور کو فریق نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث غریب و متوسط طبقے کے لیے بنیادی ضروریات خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ معیاری اشیائے خوردونوش کو عوام تک مناسب قیمت پر فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اور غیر قانونی مہنگائی آئین پاکستان کے آرٹیکل 3 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اب تک کون سے اقدامات کیے گئے ہیں، اور متعلقہ حکام کو اشیائے خوردونوش خاص طور پر آٹا، پھل، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
معاشی رپورٹوں کے مطابق رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں قیمتوں نے نمایاں اضافہ دیکھا ہے، جس میں پھل، سبزی، گوشت اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، اور صارفین کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…