Peshawar: Armed suspects loot hairdresser's shop in Shah Qabul, case registered
ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ شاہ قبول میں تین مسلح ملزمان نے ہیئر ڈریسر کی دکان کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ قبول کی حدود سرکلر روڈ پر تین نقاب پوش راہزنوں نے سی سی کیمرے کی موجودگی میں ہئیر سیلون کے ساتھ ساتھ سیلون میں بیٹھے کسٹمرز کو بھی گن پوائنٹ پہ 7عدد قیمتی موبائلز اور لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کردیا ۔
مسمی احمد رضا ولد اعجاز کی تحریری درخواست پر مقدمہ علت 614 مورخہ 18 جولائی کو بجرم 392 مقدمہ درج رجسٹرڈ کردیا گیا۔
مدعی کے مطابق سرکلر روڈ بالمقابل چلڈرن ہسپتال ایک ہیرڈریسر کی دکان ہے، جہاں تین مسلح افراد داخل ہوکر اس سے، شاگرد اور گاہک سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔
افسرانِ بالا نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث گروہ کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ایس پی سٹی محمد عتیق شاہ کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
تشکیل شدہ ٹیمیں سی سی ٹی وی فوٹیجز، متاثرہ افراد کے بیانات اور دیگر اہم شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوں سے تفتیش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انشا اللہ بہت جلد واردات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…