Categories: Latest News

پشاور: نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے سول رجسٹریشن سروسز کا آغاز

پشاور: نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے سول رجسٹریشن سروسز کا آغاز

پشاور: شہریوں کو سول رجسٹریشن کی سہولیات گھر بیٹھے فراہم کرنے کے لیے پشاور کی تمام ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں میں نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے سول رجسٹریشن سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت شہری اب پیدائش، وفات، شادی، طلاق اور نکاح کی تنسیخ سمیت اہم واقعات کی رجسٹریشن اپنے موبائل فون کے ذریعے آسانی سے کرا سکیں گے، جس سے سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے کی ضرورت بھی کم ہو جائے گی۔

حکام کے مطابق سول رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے 145 روپے سروس فیس مقرر کی گئی ہے، جس میں 120 روپے نادرا، 15 روپے متعلقہ ویلج یا نیبرہوڈ کونسل اور 10 روپے سیکریٹری ویلج یا نیبرہوڈ کونسل کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو جدید، تیز رفتار اور آسان سول رجسٹریشن سہولیات فراہم کرنا، سرکاری خدمات تک رسائی بہتر بنانا اور رجسٹریشن کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago