Categories: Latest News

ٹرانس پشاور کی توہین عدالت کی درخواست، بی آر ٹی اکاؤنٹ سے 8 کروڑ 51 لاکھ روپے منتقل کرنے کا معاملہ

ٹرانس پشاور کی توہین عدالت کی درخواست، بی آر ٹی اکاؤنٹ سے 8 کروڑ 51 لاکھ روپے منتقل کرنے کا معاملہ

پشاور: ٹرانس پشاور (بی آر ٹی) نے عدالتی حکم امتناع کے باوجود اپنے اکاؤنٹ سے انکم ٹیکس کی مد میں 8 کروڑ 51 لاکھ روپے منتقل کیے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست ناصر محمود ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو، انسپکٹر ان لینڈ ریونیو، ریجنل ٹیکس آفس اور بینک آف خیبر کے برانچ منیجر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرانس پشاور نے انکم ٹیکس نوٹس کے خلاف پہلے ہی پشاور ہائی کورٹ میں رٹ درخواست دائر کر رکھی ہے، جس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو مقرر ہے۔ عدالت نے 29 جون کو ایف بی آر حکام کو ٹرانس پشاور کے اکاؤنٹس سے کسی بھی قسم کی ریکوری یا رقوم کی منتقلی سے روکنے کا حکم دیا تھا۔

درخواست کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود ایف بی آر نے مبینہ طور پر ٹرانس پشاور کے پول اکاؤنٹ سے 8 کروڑ 51 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں منتقل کر دیے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ یہ رقم ٹرانس پشاور کی ملکیت نہیں بلکہ زو کارڈ اور سنگل ٹکٹوں کی فروخت کے ذریعے شہریوں سے وصول کی گئی رقم ہے، جسے واجبات کی مد میں منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے مکمل آگاہی تھی اور انہیں واٹس ایپ کے ذریعے بھی حکم نامہ ارسال کیا گیا تھا، اس کے باوجود کارروائی کی گئی جو عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی اور عدالت کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

ٹرانس پشاور نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالتی حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر متعلقہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago