Peshawar: Decision to relocate centuries-old tomb discovered near Central Jail
پشاورلائیو: سینٹرل جیل کے قریب کھدائی کے دوران کئی سو سال پرانی قبر دریافت ہونے پر اس کی منتقلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ عمل رات کے اوقات میں مکمل کیا جائے گا۔
گزشتہ روز قبر کی دریافت کی خبر پھیلتے ہی درجنوں شہری قبر دیکھنے کے لیے پہنچ گئے، جس کے بعد پولیس نے موقع پر سیکیورٹی تعینات کر دی۔
ذرائع کے مطابق، اوقاف ڈیپارٹمنٹ نے اس مقام پر پلازہ تعمیر کرنے کے لیے کھدائی کا آغاز کیا تھا، جس کے دوران یہ قدیم قبر سامنے آئی۔ دوسری جانب، کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے، خاص طور پر غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید یہ کہ، اوقاف کی جائیدادوں کو بھاری کرائے پر فروخت کیے جانے اور اس میں کچھ ملازمین کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم ان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قبر کی منتقلی کے لیے مذہبی شخصیات سے مشاورت کی گئی ہے اور باہمی رضامندی کے بعد منتقلی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…