Peshawar; Due to the strike of petroleum dealers, the citizens have problems, fares increase
پشاور: پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ ٹرانسپورٹرز نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
ویب ڈیسک (ایکسپریس نیوز): پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں 0.5 فی صد ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پیٹرول پمپس بند کردیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بھی صوبائی دارالحکومت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیٹرول پمپ بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ شدید گرمی میں لوگ پیدل چلنے پر بھی مجبور ہوگئے۔
پمپس بند ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کے باعث مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹرانسپورٹرز نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ شہریوں نے پیٹرول پمپ مالکان اور حکومت سے مسئلہ حل کرنے اور احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
دوسری جانب پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ٹیکس پر چھوٹ نہیں دے گی، تب تک احتجاج جاری رہے گا۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…