Peshawar: Good news for artists of Khyber Pakhtunkhwa
پشاور(نیوز رپورٹ: 4 ستمبر 2024): خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایات پر صوبے کے فنکاروں کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا نے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک انڈونمنٹ فنڈ کا آغاز کیا ہے۔
مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے اس حوالے سے بتایا کہ فنکاروں کی مالی امداد اور صحت کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے یہ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈ صوبے کے مستحق فنکاروں کو اپنی زندگی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے بھی اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے فنکار ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فنڈ حاصل کرنے کے لیے خیبرپختونخوا کا ڈومیسائل رکھنے والے فنکار درخواست دے سکتے ہیں۔
فنکار انڈونمنٹ فنڈ کے لیے درخواست فارم خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپلائی کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام صوبے کے فنکاروں کے لیے ایک بڑی راحت ثابت ہوگا اور انہیں زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…