"PTI Government's Outstanding Performance in Tourism Sector: Significant Increase in Revenue of Khyber Pakhtunkhwa Tourism Authority".
ویب ڈیسک (محمد سعد) :پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں رنگ لانے لگی ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت صوبے میں سیاحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔
مشیر سیاحت زاہد چن زیب کے مطابق صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی آمدن میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔ ٹورازم اتھارٹی نے مختلف ذرائع جیسے پراپرٹیز کے سالانہ کرائے، کیمپنگ پاڈز، ریسٹ ہائوسز کی بکنگ، اور ٹورسٹ سروسز ونگ کی رجسٹریشن سے 9 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل کی ہے۔
زاہد چن زیب نے سابقہ قائم مقام حکومت کے دور کی آمدنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سیاحت کے شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے واضح بہتری لائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کو مزید مستحکم کرنے اور خود مختار بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، اور آئندہ چند ماہ میں مزید بہتری کی توقع ہے۔
مشیر سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام کامیابیاں بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں، اور مستقبل میں بھی اس آمدنی کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو مزید فروغ ملے اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے والا ایک اہم شعبہ بنے۔
ہر پل اپڈیٹس کے لیے ۔ یہاں ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرے شکریہ
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…