پشاور(آئی این پی)پشاور ہائی کورٹ نے دوہرے قتل کیس میں 2 بار عمرقیدکی سزا پانے والی خاتون کی سزا کے خلاف اپیل منظورکرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی۔
پاکستان نیوز: پولیس کے مطابق خاتون نے رشتہ دار خاتون اور اس کے 2 سال کے بچی کو قتل کیا تھا، خاتون کے خلاف مردان کے تھانہ جبر میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج ہے، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو 2022 میں ماتحت عدالت نے دو بار عمر قید اور 4لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔خاتون کی جانب سے سزا کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے خاتون کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ ماتحت عدالت کو منتقل کرنیکا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزمہ کی ذہنی بیماری سے متعلق انکوائری کرنیکا حکم بھی جاری کیا ہے۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…