Categories: Latest News

پشاور: بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو سنائی گئی سزا معطل

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو سنائی گئی 3 ماہ قید کی سزا معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو فیملی کورٹ کی جانب سے اپیل کنندہ سنائی گئی 3 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 3 ماہ قید کا حکم

وکیل اپیل کنندہ نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کورٹ کی سزا شریعت کے خلاف ہے، مدعی خاتون نے خود شکایت نہیں کی تھی بلکہ بھائی کے ذریعے شکایت فائل کی تھی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ فیملی کورٹ کی سزا شریعت اور اسلامی اصول کے خلاف ہے ،عدالت اپیل پر حتمی فیصلے تک سزا معطل کرے۔

عدالت نے سزا معطل کرکے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور اپیل پر مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago