Peshawar High Court seeks report on renaming Arbab Niaz Stadium
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کے نام پر رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
کیس کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس صادق علی مومند شامل تھے۔ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو دس روز میں مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سٹیڈیم کا نام قواعد و ضوابط کے خلاف تبدیل کیا گیا، کیونکہ حکومتی گائیڈ لائنز اور عدالتی فیصلوں کے مطابق کسی عوامی مقام کو کسی زندہ شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ وکیل کے مطابق عمران خان خود بھی اس تبدیلی کی مخالفت کر چکے ہیں۔
اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں ایسے عدالتی فیصلے موجود ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ زندہ شخصیات کے نام پر عوامی مقامات نہیں رکھے جا سکتے، اور اس حوالے سے قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت چاہے تو نیا گراؤنڈ تعمیر کر کے اس کا نام عمران خان کے نام پر رکھا جا سکتا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق سٹیڈیم 1984 میں تعمیر ہوا تھا اور ابتدا میں شاہی باغ کرکٹ سٹیڈیم کہلاتا تھا، جسے 1987 میں ارباب نیاز کے نام سے منسوب کیا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994 کے تحت کسی مقام کا نام 50 سال تک تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ یہ صوبے کا واحد انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ ہے جہاں 1984 سے 2006 کے دوران متعدد ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلے گئے، جبکہ آخری بین الاقوامی میچ 2006 میں ہوا تھا۔ 2017 میں سٹیڈیم کی مرمت کا آغاز ہوا اور بعد ازاں اس کا نام تبدیل کیا گیا، جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…
پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…
پشاور بی آر ٹی کا نیا روٹ ڈی آر 17 شروع کرنے کا اعلان، چمکنی…