Categories: Latest News

رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو طلب کرلیا

رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو طلب کرلیا

رمضان میں خودساختہ مہنگائی کیلئے ذخیرہ اندوز اور منافع خور معمول کے مطابق سرگرم ہوجاتے ہیں جن پر کوئی چیک نہیں، درخواست گزار

پشاور ہائیکورٹ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اورمنافع خوری کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں متعلقہ حکام کو رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بنچ نے محمدحمدان ایڈوکیٹ نے درخواست پر پرسماعت کی جس میں چیف سیکرٹری، محکمہ فوڈ حکام اور کمشنر پشاور کو بھی فریق بنایا گیاہے۔

رٹ کے مطابق رمضان میں خودساختہ مہنگائی کیلئے ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوجاتے ہیں اوریہ ایک معمول بن چکا ہے تاہم ان پر کوئی چیک نہیں ہوتا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آٹا، پھل ودیگر اشیائےخوردونوش کی قیمتیں ذخیرہ اندوزی کیوجہ سے بڑھ جاتی ہیں اور مہنگائی کیوجہ سے غریب وکم آمدن والے لوگ زیادہ متاثرہوتے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ آٹا بحران وذخیرہ اندوزی سے دیگر مسائل بھی جنم لیتے ہیں لہذا منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے اقدامات کرنے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ ، فوڈ حکام ودیگر متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے جائیں تاکہ وہ اس کی روک تھام یقینی بنائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ رمضان کے مہینے میں غریب ومتوسط طبقوں کو ایمرجنسی بنیادوں پر سپورٹ فراہم کرنے کیلئے بھی حکومت و متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے جائیں۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کےبعد فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

16 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

23 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago