Peshawar: Khyber Medical College is suffering from financial problems, fear of stopping free forensic tests
پشاور: (ذیشان کاکا خیل) پشاور کا خیبر میڈیکل کالج شدید مالی مشکلات کا شکار ہے جس کے باعث مفت فرانزک ٹیسٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق کالج کو ڈی این اے، پوسٹمارٹم اور دیگرٹیسٹ کے لئے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جبکہ خیبر میڈیکل کالج نے حکومت سے اضافی فنڈز مانگ لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کے ایم سی درس و تدریس کے ساتھ فرانزک سروسز بھی فراہم کرتا ہے، سروسز فراہمی کے باوجود اضافی فنڈز جاری نہیں کیے جاتے، فرانزک سروسز جاری رکھنے کے لئے فنڈز جاری کیے جائیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 سے 2024 تک ڈی این اے کے 1585، ریپ کے 252 ٹیسٹ کئے گئے، کالج نے سروسز جاری رکھنے کے لیے حکومت سے 212 ملین روپے کے اضافی فنڈ طلب کے ہیں۔
خیبر میڈیکل کالج حکام نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دی کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود درکار فنڈز کا اجرا نہیں ہو سکا۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…