Peshawar: Khyber Road closed for 48 hours, alternative traffic plan issued
پشاور میں صوبائی اسمبلی کے مقام پر خیبر روڈ کے دونوں اطراف جاری تعمیراتی کام کے باعث سڑک کو آئندہ 48گھنٹوں کے لیے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے دوران شہریوں کو شدید ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حیات آباد سے پشاور شہر آنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رنگ روڈ استعمال کریں، جبکہ پشاور شہر سے حیات آباد جانے والے بھی اسی متبادل راستے کا انتخاب کریں۔
اسی طرح چارسدہ روڈ، ورسک روڈ، پجگی روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو شامی روڈ بطور متبادل استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کا دبا کم رکھا جا سکے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری تعمیراتی کام کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی اور ٹریفک کی روانی میں خلل سے بچا جا سکے۔
Publisher
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…