Peshawar: Mega operation against encroachments, decision to demolish shops built on Shahi Katha
ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں سالوں سے قائم تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، اس دوران شاہی کٹھے پر بنی دکانیں گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پشاور میں کئی برسوں سے قائم تجاوزات کے خلاف دوسرے مرحلے میں آپریشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کیپٹل میٹروپولیٹن کے دفتر کے قریب شاہی کٹھے پر بننے والے 40 سے زائد دکانوں کو بھی غیر قانونی قرار دے کر گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھر ہشت نگری ریلوے پھاٹک کے قریب غیر قانونی سبزیوں اور مچھلیوں کی دکانوں کو بھی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی، آپریشن کے دوسرے مرحلے میں تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کیلئے مزید 14 بازاروں کی نشاندہی کر دی ہے جبکہ سکیورٹی صورتحال کے باعث کیپٹل سٹی پولیس کو مزید پولیس نفری کی فراہمی کی ہدایات کر دی ہیں۔
پشاور میں تجاوزات کیخلاف کامیاب پہلے مرحلے کے آپریشن کے بعد دوسرے مرحلے اور تیسرے مرحلے میں آپریشن کو فائنل کر دیا گیا ہے، سرکاری مقامات پر قبضہ کرنے والے عناصر کیخلاف بھی آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ اشرف روڈ،چوک یادگار،ریتی بازار ، گھنٹہ گھر،پرانی سبزی منڈی،پیپل منڈی سمیت مختلف بازار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں سالوں سے قائم تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، اس دوران شاہی کٹھے پر بنی دکانیں گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…