Categories: Latest News

خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کے لئے انٹری فیس لازم قرار

خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کے لئے انٹری فیس لازم قرار

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات پر داخلے سے قبل انٹری فیس لازم قرار دے دی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصولی کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق بڑی گاڑی کے لیے 200 روپے، چھوٹی گاڑی کے لیے 100 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 20 روپے بطور انٹری فیس وصول کیے جائیں گے تاہم مقامی افراد کو اس فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا

دستاویزات کے مطابق انٹری فیس سے حاصل ہونے والی آمدن ماہانہ لاکھوں روپے تک پہنچنے کی توقع ہے ، جس سے نہ صرف کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مالی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ سیاحوں کو مزید سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں گی۔

سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق انٹری فیس کا مقصد آمدن بڑھانے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، بورڈ آف گورنرز نے انٹری فیس کے نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور جلد اس فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

4 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

9 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

17 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

18 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

20 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

22 hours ago