Categories: Latest News

پشاور نیشنل میراتھن ریس آرمی کے محمد قاسم نے جیت لی

پشاور نیشنل میراتھن ریس آرمی کے محمد قاسم نے جیت لی

مشیر کھیل سید فخرجہاں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پشاور نیشنل میراتھن ریس میں پاک آرمی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا محمد قاسم نے پہلی پوزیشن،محمد اختر نے دوسری جبکہ تیسرے نمبر پر علی رضاء آئے، 25 کلومیٹر پر محیط ریس میں ملک بھر سے ڈیپارٹمنٹس سمیت 3 ہزار سے ذائد اتھلیٹس نے حصہ لیا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے دوڑ لگا کر کیا جبکہ اختتامی تقریب حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، مشیر کھیل نے میراتھن ریس میں کھلاڑیوں کی شکایات اور تحفظات پر کمیٹی بنانے اور تحقیقات کرانے کا یقین دہانی بھی کرائی۔۔ چمکنی بی آر ٹی سٹیشن پر منعقدہ میراتھن ریس کیافتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے صوبائی حکومت خطیر وسائل خرچ کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہماری حکومت کی توجہ کا مرکز ہے ان کی فلاح و بہبود اور انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقعے فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،وزیر اعلء خیبرپختونخوا نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہر ممکن سپورٹ فراہم کیا جائے گے ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی قومی سطع کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہمارے صوبے کے کھلاڑیوں کو کھیلنے اور ان کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے ان کو مزید مواقعے مل سکیں۔اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزراء قاسم علی شاہ،میناخان مشیر کھیل سید فخر جہان،پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئر مین جنرل (ر) اکرم ساہی، سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس عبدالناصرڈپٹی ڈائریکٹر جمشید بلوچ،آرگنائزنگ سیکرٹری جعفر شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں میراتھن ریس کا اختتامی تقریب حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں رات گئے منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل سید فخر جہان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

7 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago