Peshawar: Order to hand over non-custom paid vehicles to the customs department
شعیب جمیل (کسوٹی ڈیجیٹل): پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید امجد نے ایکسائز اہلکاروں کیجانب سے زیراستعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی اور ٹمپرڈ چیسز نمبر گاڑی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کاحکم دیدیا۔ سماعت کے دوران کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے وکیل عباس بختیار ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کو بتایا گیا کہ کوہاٹ روڈ پشاور میں کسٹم اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکاجسے ایکسائز اہلکار چلا رہے تھے جسکے بعد پولیس نے مذکورہ ٹیوٹا فیلڈر گاڑی جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کی اورمجسٹریٹ نے گاڑی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو ریلیز کرنے کاحکم دیا تھا
جس کیخلاف کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے سیشن کورٹ میں سول رویژن کی درخواست دائر کی۔اس موقع پر عباس بختیار ایڈوکیٹ نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی کا چیسزنمبر مشکوک تھا اورایف ایس ایل رپورٹ کے مطابق چیسز نمبر میں ٹمپرنگ ہوئی ہے جبکہ نمبر پلیٹ بھی جعلی تھا جس پر مہران سوزوکی گاڑی کا نمبرپلیٹ لگایا گیا تھا۔ یہ گاڑی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پراونشل موٹروہیکل آرڈیننس 1965کے تحت ضبط کی تھی جو قانونی طور پر غلط ہے۔انہوں نے دلائل دیئے کہ یہ نان کسٹم پیڈگاڑی ہے اور ایسی تمام این سی پی گاڑیوں کو کسی کو بھی استعمال کرنیکی اجازت نہیں اور سپریم کورٹ اورپشاورہائیکورٹ فیصلوں کی روشنی میں اور کسٹم ایکٹ کی رو سے یہ گاڑیاں قانونی طور پر کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جائیگی
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…