Categories: Latest News

پشاور: یونیورسٹی روڈ تاج آباد میں گھر سے چوری کی واردات ناکام، عوام نے ایک چور کو پکڑ لیا

پشاور: یونیورسٹی روڈ تاج آباد میں گھر سے چوری کی واردات ناکام، عوام نے ایک چور کو پکڑ لیا

پشاورلائیو: یونیورسٹی روڈ تاج آباد میں مسلح چوروں نے ایک گھر سے سونا چوری کر کے موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنا دی۔

videoویڈیو 

تفصیلات

 چوروں نے عین نماز تراویح کے وقت گھر میں چوری کی اور فرار ہوتے ہوئے نجیب کالونی میں داخل ہو گئے۔
نجیب کالونی کا ایک ہی گیٹ قابل استعمال تھا، جس کی وجہ سے چوروں کے اوسان خطا ہو گئے۔
ڈیوٹی پر موجود چوکیداروں نے گیٹ بند کر کے چوروں کو فرار ہونے سے روک دیا، جس پر چوروں نے ہوائی فائرنگ کی۔
 چوکیداروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک چور دیوار پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ دوسرے چور کو عوام نے پکڑ لیا۔
 پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور، موٹر سائیکل اور چوری شدہ سامان کو قبضے میں لے لیا۔

علاقے میں چوری کی بڑھتی وارداتیں

تاج آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ قریب کی افغان آبادی بھی بتائی جا رہی ہے۔ عوام نے پشاور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

14 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago