Categories: Latest News

پشاور میں پولیس اہلکار بھائی سمیت قتل، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

پشاور میں پولیس اہلکار بھائی سمیت قتل، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اہلکار بھائی سمیت قتل کر دیا گیا، اس حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
پشاور کے تھانہ شاہ پور میں قیوم ولد وارث نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ محلہ ڈاکٹر رحمان بڈھنی کے قریب علی الصبح ہم مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ نعیم اور 30 سالہ فہیم شامل ہیں، جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں حذیفہ ولد وسیم، جمشید ولد ایوب اور قیوم ولد وارث شامل ہیں۔
پولیس کو درج رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیوم نمازفجر کے بعد اپنے بھائیوں کے ہمراہ گھر جا رہا تھا، کہ اس دوران تین مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، دو بھائیوں نعیم اور فہیم، ماموں جمشید اور بھتیجا حذیفہ لگ کر زخمی ہوگئے۔
واقعے کے زخمی قیوم نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ زخمی حالت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں میرے دونوں بھائی نعیم اور فہیم زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دلبدی یا دشمنی نہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس نفری بمعہ افسران جائَ وقوعہ پہنچ گئی، اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول، اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کر کے اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے پشاور میں پولیس اہلکار بھائی سمیت قتل کر دیا گیا، اس حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

6 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

22 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago