Categories: Latest News

پشاور: طوفان سے مختلف علاقوں میں تباہی، درخت، سائن بورڈ اور بجلی کے کھمبے گرنے سے 6 افراد زخمی

پشاور: طوفان سے مختلف علاقوں میں تباہی، درخت، سائن بورڈ اور بجلی کے کھمبے گرنے سے 6 افراد زخمی

پشاورلائیو: (ریسکیو1122 ترجمان) — پشاور میں طوفانی ہواؤں اور آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں درخت، سائن بورڈ اور بجلی کے کھمبے گرنے کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو1122 کے مطابق افغان کالونی میں درخت گرنے سے 2 خواتین معمولی زخمی ہوئیں، جبکہ تحصیل اور گھنٹہ گھر کے مقامات پر پیش آنے والے واقعات میں مزید 2 افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ گورا قبرستان کے قریب تیز طوفان کے باعث سائن بورڈ اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جس سے مقامی آمدورفت متاثر ہوئی اور ایک اور شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ علاقوں سے رکاوٹیں ہٹانے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور، غیور مشتاق خان کے مطابق، ریسکیو ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago