Categories: Latest News

پشاور میں غیرت کے نام پر قتل، پسند کی شادی کرنے والے افغان جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پشاور میں غیرت کے نام پر قتل، پسند کی شادی کرنے والے افغان جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پشاورلائیو: پشاور کے علاقے غفارآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین عدنان اور اس کی اہلیہ نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، دونوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ملزم سردار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جوڑے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو واقعہ سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

7 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago