Peshawar: Sui gas could not be found despite the new pipeline outside Kohati Gate
– ویب ڈیسک – مشریق نیوز: صوبائی دارالحکومت کے مرکز بیرون کوہاٹی گیٹ کے رہائشی علاقوں میں نئی پائپ لائن بچھانے کے باوجود سوئی گیس کے مسائل حل نہ ہو سکے، نیشنل بینک کالونی روڈ پر کریم آباد، جلیل جان سٹریٹ اور ملحقہ گلیوں میں گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کے بعد صرف چند گھریلو اور کمرشل صارفین کو نئی لائن سے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں
تاہم شدید سردی کے باوجود بیشتر رہائشیوں کو گیس کی فراہمی نہیں کی گئی جبکہ از خود مکمل کرنے والے کام کے بارے میں رہائشیوں کی جانب سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود بیشتر گھریلو صارفین تاحال گیس سے یکسر محروم ہیں، دوسری طرف ہر ماہ بل باقاعدگی سے بھیجے جا رہے ہیں، اہل علاقہ نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی، نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ اور جی ایم محکمہ سوئی گیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور تمام صارفین کو نئی گیس پائپ لائن کنکشن فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…