Peshawar: Fearing the sale of dead chickens, the citizens boycotted
ویب ڈیسک : شہریوں کی جانب سے مرغی کے گوشت کے استعمال میں کمی کے بعد مرغی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی آ گئی ہے، برڈ فلو وائرس اور افغانستان میں مرغیوں کی سپلائی پر پابندی نے بھی مرغی کے گوشت میں بڑی کمی کردی ہے اور پشاور کی مارکیٹ میں مرغی کی قیمت کم ہوکر 325روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ چند روز قبل مرغی کی فی کلو قیمت 350روپے تھی جس میں 25روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ اس سے قبل مرغی کی قیمت 450روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی
تاہم افغانستان میں فارمی مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائدکرنے کے بعد افغانستان سپلائی جزوی طور پر بند ہو گئی ہے جبکہ برڈ فلو سمیت مختلف وائرس کے پھیلائو کے باعث مرغیاں سب سے زیادہ مر رہی ہیں۔ مرغیوں کے مرنے کے باعث بھی ان کی خرید و فروخت میں کمی ہو ئی ہے تاہم شہر کے بعض مقامات پر مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت کی جا رہی ہیں۔
پشاور کے شہریوں نے بھی مردہ مرغیوں کے گوشت کے فروخت کے ڈر سے مرغی کھانا کم کردیا ہے جس کی وجہ سے اس کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے اور قیمت مسلسل گرتی جا رہی ہے ۔
via: Mashriq Tv
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…