Categories: Latest News

پشاور: ٹک ٹاک تنازع خونی تصادم میں بدل گیا، ایک نوجوان جاں بحق، 7 زخمی

پشاور: ٹک ٹاک تنازع خونی تصادم میں بدل گیا، ایک نوجوان جاں بحق، 7 زخمی

پشاور: یکہ توت کے علاقے توحید آباد چوک میں ٹک ٹاک ویڈیو پر کمنٹس کے معمولی تنازع نے شدت اختیار کرتے ہوئے خونی تصادم کی شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ یکہ توت کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو فریقین کے درمیان تلخ کلامی پہلے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ میں تبدیل ہو گئی۔

فائرنگ کے دوران عرفان اللہ ولد فرید اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ زخمیوں میں سہیل، داؤد، محمد ثانی، فرمان، نور خان اور عدنان شامل ہیں۔ واقعے میں کچھ راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تنازع کی وجہ ٹک ٹاک ویڈیوز پر ہونے والے کمنٹس بتائی جا رہی ہے، تاہم اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پشاور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

13 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago