Categories: Latest News

پشاور ، پولیس نے رکشہ میں رہ جانے والا ساڑھے 15 تولے سونا برآمد کر مالک کو لوٹا دیا

پشاور ، پولیس نے رکشہ میں رہ جانے والا ساڑھے 15 تولے سونا برآمد کر مالک کو لوٹا دیا

پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی پولیس نے رکشہ میں رہ جانے والا ساڑھے 15 تولے سونا برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔

پشاور۔ 10 اپریل (اے پی پی):پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی پولیس نے رکشہ میں رہ جانے والا ساڑھے 15 تولے سونا برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ سٹی پولیس پشاور کےتر جمان کے مطابق پنجاب سرگودھا کے رہائشی عبد اللہ نے دو روز قبل تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی کہ وہ اندرون شہر سے رکشہ میں سوار ہو کر جنرل بس سٹینڈ حاجی کیمپ جا رہا تھا۔ اترنے وقت ساڑھے 15 تولے سونا جس کی مالیت 81 لاکھ 63 ہزار روپے بنتی ہے، غلطی سے رکشہ میں رہ گیا اور رکشہ ڈرائیور اسے لے کر چلا گیا۔عبد اللہ کی رپورٹ پر پولیس نے فوری ایکشن لیا سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹیکنیکل بنیادوں پر دن رات محنت کر کے رکشہ کا سراغ لگا لیا اور گمشدہ سونا برآمد کر کے اصل مالک کو واپس کر دیا۔سونا کے مالک عبد اللہ نے پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیاہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

5 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago