Categories: Latest News

سانحہ پشاور پر افواہوں نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا

ویب ڈیسک : فروری 3, 2023 پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے سے منسوب جھوٹی معلومات نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ آئی جی پولیس پریس کانفرنس میں پھٹ پڑے تاہم تین روز تک میڈیا کو حقیقت سے آگاہ نہ کرنے کی غلطی بھی تسلیم کرلی اور درخواست کی کہ مستقبل میں میڈیا کو تمام معلومات بروقت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
سوشل میڈیا اور چند صحافتی اداروں پر پشاور بم دھماکہ سے متعلق جھوٹی معلومات نے پولیس کو مشکل میں ڈال دیا جس کے بعد پولیس افسر بھی صفائیاں دیتے رہے۔ گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سوشل میڈیا اور بعض صحافتی اداروں کی جانب سے چلائی جانے والی جھوٹی معلومات پر طیش میں آگئے۔ معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ جس کا جو کام ہے وہی کرے یہاں ہر کوئی سائنس دان بنا ہوا ہے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی گئی کہ ڈرون حملہ ہوا ہے لیکن مسجد کی چھت تو پوری ہے نہ اس میں کوئی سوراخ ہوا ہے اور نہ کوئی شواہد ملے ہیں یہ افواہ پھیلائی گئی کہ مسجد میں بارود نصب کیا گیا نہ جانے کیا کیا کہا گیا لیکن حقیقت پیش نہیں کی گئی۔ سی سی پی او پشاور اعجاز خان نے کہا کہ سرکاری گاڑی میں بارود لے جانے کی خبر مجھ سے منسوب کی گئی جو من گھڑت تھی۔ آئی جی اور سی سی پی او کی جانب سے سخت رویہ کے بعد وہاں موجود میڈیا نے بھی تمام غلط معلومات کی اشاعت اور پھیلائو کا ذمہ دار پولیس کو ہی قرار دیدیا۔
صحافیوں نے گلہ کیا کہ سی سی پی او سمیت تمام آفیسرز فون نہیں اٹھا رہے تھے اور معلومات فراہم نہیں کی جا رہی تھیں ایسے میں کہاں سے حقیقت سامنے لائی جاتی ؟ آئی جی نے درخواست کی کہ آج سے آگے بڑھا جائے اور مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے تمام معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔.

via: Mashirq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

24 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

1 day ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago