پشاورلائیو – صوبائی دارالحکومت پشاور اور پشاور تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام دیگر اضلاع میں میٹرک امتحانات کے دوران صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ طلبہ پُرسکون اور یکسوئی کے ماحول میں اپنے امتحانات دے سکیں۔
کمشنر پشاور ڈویژن اور چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود نے چیف ایگزیکٹو پیسکو کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ضمن میں فوری اقدامات کیے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں 8 اپریل کو چیف ایگزیکٹو پیسکو کو مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس پر فوری عملدرآمد کیا گیا۔
Peshawar: Uninterrupted power supply during matriculation exams – ensuring a conducive environment for students
پشاور بورڈ کے زیرِ انتظام اضلاع چارسدہ، خیبر، مہمند اور چترال میں بھی امتحانی مراکز کی نشاندہی کر کے واپڈا حکام کو 150 فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مزید برآں، زیادہ لوڈ شیڈنگ والے علاقوں کے امتحانی مراکز میں اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی فراہمی کے بھی احکامات دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تعطل کی صورت میں متبادل انتظام موجود ہو۔
امتحانی مراکز میں سہولیات کی فراہمی اور نقل کی روک تھام کے لیے انتظامی افسران براہ راست فیلڈ میں موجود ہیں اور تمام تر عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ اقدامات اس عزم کا مظہر ہیں کہ تعلیمی نظام میں شفافیت، سہولت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔
پشاور بورڈ نے والدین، اساتذہ اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ امتحانات کے دوران تعاون جاری رکھیں اور نقل جیسے منفی رجحانات سے اجتناب کریں۔
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…