پشاور یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ: ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ فیس رعایتیں ختم

peshawar

پشاور یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ: ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ فیس رعایتیں ختم

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی نے ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ اور ویک اینڈ پروگرامز میں زیر تعلیم اور نئے داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے تمام قسم کی فیس رعایت، فیس چھوٹ اور استثنیٰ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مکمل فیس ادائیگی کا نوٹیفکیشن
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب کسی بھی طالب علم کو فیس میں رعایت نہیں دی جائے گی اور ملازمین یا وابستہ افراد بھی فیس چھوٹ کے اہل نہیں ہوں گے ، تمام امیدواروں کو مقررہ فیس مکمل ادا کرنا ہوگی ۔
یہ فیصلہ یونیورسٹی انتظامیہ کی سفارشات اور وائس چانسلر کی منظوری کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
پروگرامز کی نشاندہی کر دی گئی
یہ پالیسی ڈپلومہ پروگرامز ، سرٹیفکیٹ کورسز اور ویک اینڈ پروگرامز پر لاگو ہوگی، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ موجودہ طلبہ اور نئے داخلہ لینے والے تمام امیدواروں پر یکساں طور پر بھی لاگو ہوگا۔
فیصلے کی وجوہات
یونیورسٹی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مالیاتی پائیداری کو بہتر بنانا ، انتظامی امور کو مؤثر بنانا اور پروگرامز کے مالی نظام کو خود کفیل بنانا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف
انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ادارے کی مالی بہتری اور تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر تھا، تاہم اس سے بعض غریب طلبہ متاثر ہونگے۔

Publisher 


Tags:
·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور