Categories: Latest News

پشاور: لڑکی کو اغوا کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

پشاور: لڑکی کو اغوا کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

پشاور کے علاقے چمکنی سے لڑکی کو اغواء کرنے والے خواجہ سرا کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ویب ڈیسک – پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور شہر میں شادی کے بہانے لڑکی کو اغوا کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، افتخار نامی ملزم نے سوشل میڈیا پر ایک مدرسے کی طالبہ سے دوستی کی اور اسے شادی کا وعدہ کرکے اپنے گھر آنے پر آمادہ کیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا، جو پیشہ سے نرس ہے، نے اکتوبر کے مہینے میں لڑکی کو اغوا کیا تھا۔ شکایت ملنے پر پولیس نے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ اس کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دینی مدرسے بھیج دیا گیا اور ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا، گزشتہ ہفتے ضلع تورغر کے علاقے تلی سیداں سے چار روز قبل لاپتہ ہونے والے طالب علم کی لاش ملی۔

نویں جماعت کے طالب علم محمد کامران کو آخری بار اس وقت دیکھا گیا جب وہ اسکول سے نکل رہا تھا۔ اس کی نعش رہائش گاہ کے قریب الگ تھلگ جگہ سے برآمد ہوئی اور اسے تحصیل ہسپتال اوگھی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ابتدائی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ پولیس افسر کے بیٹے کامران کو گلا دبا کر قتل کیا گیا کیونکہ لاش کے قریب سے ایک تار ملا ہے۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

4 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago