پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 16 سے 23 جنوری تک صوبے کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متوقع بارشوں اور برفباری کے پیش نظر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ادارے کے مطابق بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…