PDMA issues alert for rain and snowfall in Khyber Pakhtunkhwa
خیبرپختونخوا میں آج 4 نومبر سے 5 نومبر تک مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے (پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 4 اور 5 نومبر کے دوران دیر اپر و لوئر، چترال اپر و لوئر، سوات، کوہستان اپر و لوئر، کولائی پالس، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور مہمند میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔
اسی طرح پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے، خصوصاً ایبٹ آباد، بٹگرام، دیر، چترال، کوہستان، کرم، شانگلہ، سوات، تورغر اور شمالی وزیرستان میں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کے نظام کی صفائی، ہنگامی امدادی سروسز کی دستیابی، اور مقامی آبادی و سیاحوں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں، کاشتکاروں اور مال مویشی پال حضرات کو اپنی فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اس کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے، اور شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا اطلاع کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد پر سخت کارروائی ہوگی، متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال…
پشاور میں سی این جی سٹیشنز کے باہر قطاریں لگ گئیں، ٹریفک نظام متاثر ویب…
سوئی گیس کمپنیوں نےگیس مہنگی کرنے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں سوئی ناردرن…
خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری، ناران، سوات اور اپر چترال میں موسم سرد،…
پشاور،نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس میں اہم پیشرفت،فرار ملزمان کے نام ای سی ایل میں…
پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ، ٹیکسیوں کے استعمال کا انکشاف ویب ڈیسک:…