Categories: Latest News

خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد

خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد

بالائی علاقوں میں موسم نے انگڑائی لے لی، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پشاور، ہنگو اور چارسدہ میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ چترال، کالام، مہوڈنڈ اور مالم جبہ میں برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔

ادھر  زیریں وادی نیلم میں بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی طویل انتظار کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گزشتہ روز بارش کے ساتھ ہی صوبے بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چمن شہر، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کےکھمبے، دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔

 محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے،  سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر  سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

21 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago