آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہاٹ اور مالا کنڈ میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں رات کودھند جبکہ مری اور گلیات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کردیا، ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آج سے 28 جنوری تک پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔